ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور: گنگولی کے قریب نائیکوڈی میں دو بائکوں کی ٹکر؛ دونوں بائک سوار شدید زخمی

کنداپور: گنگولی کے قریب نائیکوڈی میں دو بائکوں کی ٹکر؛ دونوں بائک سوار شدید زخمی

Mon, 10 Oct 2016 21:40:37    S.O. News Service

کنداپور10/ اکتوبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے گنگولی کے قریب نائکوڈی نیشنل ہائی وے پر ہوئے دو بائکوں کی تصادم میں دونوں بائک سوار شدید زخمی ہوگئے جن کی شناخت گنگولی کے وشوناتھ کھاروی (26) اور نائکوڈی ماون کٹہ کے انتھونی اولیورا (65) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی گنگولی کی ۔۔۔کی ہیلپ لائن سروس کی ایمبولنس موقع پر پہنچی اور دونوں زخمیوں کو کنداپور اسپتال پہنچایا جہاں سے ایک کو اُڈپی اور دوسرے کو شدید زخمی حالت میں منی پال منتقل کیا گیا ہے۔

گنگولی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اورپولس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔


Share: